بارہ بنکی کے قصبہ سعادت گنج میں عرس کے موقع پر نعتیہ مشاعرہ
بارہ بنکی
(پریس ریلیز)
قصبہ سعادت گنج کی گرام پنچایت انوپ گنج میں
بروز اتوار عرسِ بلا حجن کے موقع پر ایک روح پرور نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا،
جس میں مقامی و بیرونی شعرائے کرام نے شرکت فرما کر بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدتوں
کے پھول نچھاور کیے۔
مشاعرہ کا آغاز خدیجہ القادری کی پراثر نعتِ پاک سے ہوا، جس نے فضا کو نورِ ایمانی سے معطر کر دیا۔ جلسہ کی صدارت استاد شاعر ذکی طارق بارہ بنکوی نے فرمائی، جبکہ مہمانِ خصوصی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صوبائی سکریٹری وکاس شری واستو تھے۔ نظامت کے فرائض معروف شاعر عاصم کاکوروی نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ محفل میں شامل شعرائے کرام نے اپنے اپنے منفرد اسلوب میں نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
چند
منتخب اشعار ملاحظہ ہوں۔
فلک سے
سوئے زمین آفرین زندہ باد
سبھی
پہ کرتے عنایات مصطفیٰ آئے
ذکی طارق بارہ بنکوی
دیجئے
کچھ ہمیں آسرا مصطفیٰ
ہم ہیں
طوفانِ بے دست و پا مصطفیٰ
مشتاق بزمی
ہم تو
پھلوں کو چھری سے آدھا کرتے ہیں مگر
میرے
مصطفیٰ نے چاند کو انگلی سے آدھا کر دیا
زین العابدین کانپوری
روزانہ
اضافہ ہوتا ہے جاتا ہے اس کی عظمت میں
دنیا میں
ذکرِ نامِ نبی اب کم نہیں ہونے والا
علی بارہ بنکوی
یہ
شانِ رسالت ہے، ایمان نہیں ملتا
جو لے
کے عمر اپنی تلوار بھی آتے
آفتاب جامی
سکون کی
نیند چاہو تو دوا ہرگز نہ تم لینا
پڑوسی
ہو اگر بھوکا، اسے کھانا کھلا دینا
عاصم کاکوروی
ہے آج
دن کی طرح رات مصطفیٰ آئے
کہ لے
کے نور کی برسات مصطفیٰ آئے
ابوذر انصاری
نرم
نرم لہجے میں جذبۂ محبت ہے
ان کے
شہر والوں کی گفتگو میں رحمت ہے
ثناء محمود آبادی
نصرتِ
دین میں سر اپنا کٹانے والے
وہ تھے
سرکارِ دو عالم کے گھرانے والے
شاداب سرل جرولی
خوفِ
خدا رہے گا حدیثیں پڑھا کرو
ایمان
چمک جائے گا ایسا کیا کرو
خدیجہ القادری
طائف میں
کھائے پتھر، پھر بھی دعا ہے لب پر
اعلیٰ
ہے یہ آپ کا کردار، میرے آقا
امیر الحسن تمبوری
عشقِ
سرکار میں جو جیا کرتے ہیں
اُن کی
تعظیم فرشتے بھی کیا کرتے ہیں
طالب نور
مشاعرہ
میں حاجی سعید صاحب (سرپرست جلسہ)، محمد کلام ایکسپورٹر، ارشاد کامل پردھان، حاجی
اسرار مُلّا (سابق پردھان)، حارث شوکت، حاجی زبیر، صلاح الدین چپل والے، محمد
طاہر، محمد احمد، محمد جاوید چودھری، سرفراز لطیف، عارف بی ڈی سی، نفیس راعین،
رضوان نیتا اور محمد کلیم سمیت متعدد معزز شخصیات شریک رہیں۔
اختتام
پر کنوینر مشاعرہ غفران چودھری نے تمام شعرائے کرام اور سامعینِ محفل کا شکریہ ادا
کیا۔
یہ
روحانی محفل دیر تک ذکرِ مصطفیٰ ﷺ کی روشنی میں جگمگاتی رہی۔
Comments
Post a Comment